۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فائیوجی

حوزہ/ایرانی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پہلی فائیو جی کا مواصلاتی نیٹ ورک بطور پائلٹ لانچ کیا گیا۔

حوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پہلی فائیو جی کا مواصلاتی نیٹ ورک بطور پائلٹ لانچ کیا گیا۔

اس حوالے سے نائب ایرانی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز ٹیکنالوجی کو جذب کرنے کی تیاری کے مطابق ہے؛ اگر ہم سیلف ڈرائیونگ اور سمارٹ کاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اگر ہم ریموٹ سرجری کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اگر ہم ذہین روبوٹس کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو ہمیں اسے حاصل کرنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم تیار کرنا ہوگا۔

"ستار ہاشمی" نے کہا کہ ہم نے فائیو جی مطالعہ کا عمل دو سال قبل شروع کیا تھا اور اس شعبے کے ماہرین کو دعوت دی کہ وہ ہمارے ساتھ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کریں اور آخر میں ہم نے اپنے عالمی مطالعے پر مبنی روڈ میپ ڈیزائن اور تیار کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی پانچویں نسل کی ایک اہم ایپلی کیشن ٹیلی میڈیسن کی گفتگو ہے جو مواصلات کی پانچویں نسل کے مکمل نفاذ کے بعد ملک کے تمام جغرافیائی حصوں میں منصفانہ خدمات مہیا کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کچھ صنعتیں مصنوعی ذہانت سے پیدا کی گئی صلاحیتوں کو استعمال کرتی ہیں، لیکن فائیو جی، روبوٹ کے بجائے کوبوٹ استعمال کرنے کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فائیو جی سروس موبائل فون انٹرنیٹ کی پانچویں جنریشن ہے جو تیز ترین ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ، اپ لوڈنگ اور بہترین کنیکشن کے ذریعے کوریج کو یقینی بناتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .